سپر چارجڈ تکنیک سے چاول کی فصل میں 40فی صد اضافہ

 سپر چارجڈ تکنیک سے چاول کی فصل میں 40فی صد اضافہ

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس میں چاول کے پودے کی جینز میں تبدلی کرتے ہوئے فصلوں سے 40 فی صد زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے

۔چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے پلانٹ بائیولوجسٹ وینبِن ژو کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ جینیاتی تبدیلی سے پودے زیادہ کھاد جذب کرسکیں گے ، فوٹوسِنتھیسز کا عمل بڑھا سکے گا اور تیزی سے پھول لا سکیں گیں۔یہ تجربات محققین نے معتدل سے گرم درجہ حرارت کے درمیان تین سالوں تک جاری رکھے ۔ سائنس دان پُرامید ہیں کہ ‘سُپرچارجڈ’ تکنیک دیگر فصلوں پر بھی استعمال کی جاسکے گی۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ دریافت آبادی میں اضافے اور تنازعات کے سبب پیش آنے والے عالمی سطح پر غذا کی قلت کے مسئلے کو حل کر سکتی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں