پلاسٹک کی بوتلوں سے دنیا کی سب سے بڑی ٹی شرٹ تیار

پلاسٹک کی بوتلوں سے دنیا کی سب سے بڑی ٹی شرٹ تیار

بخارسٹ(نیٹ نیوز)رومانیہ کے ماحولیاتی رضاکاروں نے پلاسٹک کی پانچ لاکھ بوتلوں کو ری سائیکل کرکے دنیا کی سب سے بڑی ٹی شرٹ تیار کی ہے۔۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اعلان کیا ہے کہ 357.48 فٹ لمبا اور 241.08 فٹ چوڑا لباس کو دنیا کی سب سے بڑی ٹی شرٹ کے طور پر باضابطہ طور پر سند دی گئی ہے ۔ریکارڈ رکھنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ ری سائیکل شدہ مواد سے بڑے پیمانے پر ٹی شرٹ بنائی تاکہ رومانیہ کے رہائشیوں کو ری سائیکلنگ پروگراموں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے ۔یہ بہت بڑا لباس 500,000 سے زیادہ ری سائیکل پلاسٹک کی بوتلوں سے بنایا گیا تھا اور اسے ایک ماہ کے دوران سیمس سٹریس کی ایک ٹیم نے سلایا تھا۔منتظمین نے کہا کہ بخارسٹ کے آرکل ڈی ٹرومف نیشنل رگبی سٹیڈیم میں ٹی شرٹ کو اتارنے میں 120 سے زیادہ رضاکاروں کی ٹیم کو پورا دن لگا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں