دنیا کی پہلی مسافر برقی ‘فلائنگ’ شپ سروس کا آغاز قریب

دنیا کی پہلی مسافر برقی ‘فلائنگ’ شپ سروس کا آغاز قریب

سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)دنیا کی پہلی برقی ‘فلائنگ’ شپ آئندہ برس سے سٹاک ہوم کی پبلک ٹرانسپورٹ نظام کا حصہ بننے جارہی ہے۔

سویڈش کمپنی کینڈیلا ٹیکنالوجی کے سی ای او گسٹو ہیسلسکوگ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی-12 ایک ایسا پلیٹ فارم ہے ویسع پیمانے پر گاہکوں کا خیال رکھتا ہے ۔ آیا یہ عوامی ٹرانسپورٹ کے بیڑے ہوں، وی آئی پی سروسز ہوں یا نجی گاہک ہوں یہ پانی ہونے والے سفر کو بدل کر رکھ دے گا۔ماہرین پُر امید ہیں کہ یہ جہاز جو پانی کی سطح پر اڑے گا تنگ سڑکوں اور سست آمد و رفت کے مسئلے سے لڑنے میں مدد دے گا۔ہیسلسکوگ کا کہنا تھا کہ پی-12 ان آبی گزرگاہوں کو سبز ہائی وے کے طور پر استعمال کرنے میں مدد دیتے ہوئے شہر کے اندر روابط کو تیز کرنے میں مدد دے گا۔اس جہاز کی لمبائی 39 فٹ ہے اور اس میں 30 کے قریب مسافر سوار ہوسکتے ہیں۔جہاز 46.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں