کھیرے کا پانی پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لئے کارگر

کھیرے کا پانی پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لئے کارگر

لاہور(نیٹ نیوز)ہمارے کھانوں میں کھیرے کا استعمال عام حیثیت رکھتا ہے لیکن کھیرے کا پانی بھی صحت کے لیے اپنی مثال آپ ہے ۔

کھیرے کھانے کی عادت ضروری ہائیڈریشن کے ساتھ جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے اور یہی اس کا واحد فائدہ نہیں بلکہ اگر اس کا پانی بنا کر پیا جائے تو بہت سی بیماریاں آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گی۔ماہرین کے مطابق کھیرے میں متعدد وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور ہڈیوں، جلد اور پٹھوں کیلئے بھی فائدہ مند ہیں۔ کھیرا میں موجود پوٹاشیم پٹھوں کی توانائی کیلئے بہت اہم ہے ، کھیرے میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور کھیرے کا پانی پینا جسمانی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد دیتا ہے جبکہ پٹھوں کی سوجن کو بھی کم کرتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں