دودھ پینا جسم کیلئے بہتر ،حسن کیلئے بھی انتہائی اہم قرار

دودھ پینا جسم کیلئے بہتر ،حسن کیلئے بھی انتہائی اہم قرار

لاہور(نیٹ نیوز)خواتین اپنے چہرے کی حفاظت اور اس کی دلکشی کیلئے بیت زیادہ حساس ہوتی اور اس کیلئے وہ ہر طرح کے ۔۔

جتن بھی کرتی ہیں اوراس کیلئے دودھ کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، جسے ایک خاص طریقے سے استعمال میں لاکر خواتین اپنے چہرے کو دلکش جاذب نظر اور خوبصورت بنا سکتی ہیں۔ دودھ میں شامل ان گنت مفید اجزاء آپ کے چہرے کو ایک نیا روپ اور شادابی دے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دودھ پینا جسم کیلئے بہتر ہے تو اس کا براہِ راست استعمال آپ کے حسن کیلئے بھی انتہائی اہم ہے ۔ دودھ چہرے کی جلد کو صاف کرنے کیلئے انتہائی مؤثر ہے ،دودھ میں موجود پروٹین کی ایک باریک پرت جلد پر لگادیتے ہیں جو آپ کی جلد کو جھلسنے اور خراب ہونے سے بچاتی ہے اورجھلسنے والی جلد کی مرمت کرتی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں