خاتون مردہ ماموں کو لے کر سائن کرانے بینک پہنچ گئی

خاتون مردہ ماموں کو لے کر سائن کرانے بینک پہنچ گئی

ریو ڈی جنیرو(نیٹ نیوز)برازیل میں ایک خاتون بینک سے قرض وصول کرنے کیلئے اپنے مردہ ماموں کو بینک لے آئی ۔۔

۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی 42 سالہ خاتون ایریکا ڈی سوزا ریو ڈی جنیرو کے نجی بینک میں 68 سالہ ماموں پاؤلو رابرٹو کے ساتھ پہنچیں جو کہ وہیل چیئر پر تھے ، خاتون کے دورے کا مقصد پاؤلو رابرٹو کے نام پر 3200 ڈالر کا بینک قرض وصول کرنا تھا،جس کیلئے ماموں کے سائن درکارتھے ۔ بینک کے ملازمین نے جلد ہی محسوس کیا کہ پاؤلو کے ساتھ کچھ سنگین خرابی ہے کیونکہ بھانجی کو اپنے ہاتھ سے پاؤلو کے سر کو سہارا دینا پڑ رہا تھا۔ عملے نے فوراً پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ماموں کے مردہ ہونے بھانڈا پھوٹنے پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈاکٹرنے بتایاکہ پاؤلو کی موت چند گھنٹے قبل ہوچکی تھی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں