نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ

نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ

ابوجا(نیٹ نیوز) نائیجیریا کی ایک خاتون نے 55 گھنٹے اور 24 سیکنڈ میں 90 افراد کا انٹرویو لے کر طویل ترین انٹرویو میراتھون کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

کلیرا چیزوبا کرونبورگ نے یوٹیوب پر ‘ویمنز ورلڈ شو’ نامی ٹاک شو کی میزبانی کی اور روب اولیور کے 37 گھنٹے اور 44 منٹ کے میراتھون کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ روب اولیور نے یہ ریکارڈ 2022 میں قائم کیا تھا۔اس انٹرویو میں میراتھون مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی کامیابیوں کے متعلق بات کی۔کلیرا چیزوبا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی یہ کوشش مختلف افراد کو ایک ساتھ لانا اور ان کے متاثر کن بیانیے شیئر کرنا تھا،اس انٹرویو کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہونے کے بعدلوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کئے اورایک صارف نے طنزیہ طورپرلکھاکہ لگتاہے کہ انٹرویودینے اورلینے والی دونوں خواتین کی گھرسے لڑائی ہوگئی ہے۔ اوردونوں کوگھرسے نکال دیاگیاہے جوبے فکرہوکرباتیں کئے جارہی ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں