پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع

پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع

مشی گن(نیٹ نیوز) سائنس دانوں نے پیشاب کا ایک ٹیسٹ وضع کیا ہے جس کی مدد سے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص بایپسی (حیوی تشخیص) کے بغیر کی جاسکے گی۔ اس ٹیسٹ میں بیماری سے تعلق رکھنے والے 18 جینیات کو دیکھا جائے گا۔

محققین کا کہنا تھا کہ ایک تہائی سے زیادہ پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کم گریڈ کی قسم کی ہوتی ہیں۔ ان افراد کے ایم پی ایس 2 ٹیسٹ 41 فی صد غیر ضروری بایپسی سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے ، جو عموماً آپریشن تھیٹر میں جنرل اینسٹھیٹک میں انجام دی جاتی ہے ۔فی الحال پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کیلئے پی ایس اے بلڈ ٹیسٹ، ایم آر آئی اسکین اور پروسٹیٹ گلینڈ کی بایپسی کے ذریعے کی جاتی ہے ۔ اس صورت میں بایپسی زیادہ معتبر ہوتی ہے ۔ محققین نے پروسٹیٹ کینسر سے تعلق رکھنے والے 18 جینیات کو ایم پی ایس 2 ٹیسٹ کے ذریعے 800 سے زائد یورین کے نمونوں میں دیکھا۔محققین کا کہنا تھا کہ ایم پی ایس 2 کے ذریعے کم گریڈ کینسر کی تقریباً 100 فی صد درست نتائج کے ساتھ نشان دہی کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں