سرجری سے انکاری زیادہ تر عمر رسیدہ افراد کیلئے انتباہ

سرجری سے انکاری زیادہ تر عمر رسیدہ افراد کیلئے انتباہ

کیلیفونیا(نیٹ نیوز) زیادہ تر عمر رسیدہ افراد کا سرجری سے بچنا خطرناک بھی ہو سکتا ہے ۔

محققین نے اس بات کا تعین کرنے کے لیے ایک مطالعہ کیا کہ سرجریوں سے ہونے والی پیچیدگی کا سب سے زیادہ خطرہ کن بزرگ افراد کو ہو سکتا ہے اور کون سی سرجری نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔اپنے مطالعے کیلئے محققین نے امریکن کالج آف سرجنز (اے سی ایس) کے ڈیٹا کا استعمال کیا۔ انہوں نے 65 سال سے زائد عمر کے تقریباً 57,000 لوگوں کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا اور انہیں تین گروہوں میں تقسیم کردیا۔ ایک معمولی کمزور (تقریباً 29%)، دوسرا کمزور (تقریباً 66%) اور تیسرا گروپ انتہائی کمزور (4.3%) مریضوں پر مشتمل تھا۔ تحقیق کے نتائج ہمیں بتاتے ہیں کہ بزرگ مریضوں کو اس وقت لازمی سرجری کروانی چاہیے جب ڈاکٹرز یہ بول دیں کہ بہترین سرجری ہی ہوسکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں