غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق

غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق

کووینٹری(نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف واروک میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے غذاؤں کے انتخاب کا ہماری جسمانی اور ۔

دماغی صحت پر پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے مختلف طریقوں کا استعمال کیا اورمعلوم ہوا کہ ہماری غذا اور دماغی صحت کے درمیان تعلق ممکنہ طور پر سالماتی حیاتی اشاریوں، پیٹ کے مائیکرو بائیوٹا اور دماغ کے سانچے اور کارکردگی میں تبدیلی کا سبب ہوسکتا ہے ۔ مثال کے طور پر زیادہ مقدار میں چینی اور سیرشدہ چکنائی کی کھپت کا ذہنی صلاحیتوں میں کمزوری اور نفسیاتی مسائل سے تعلق پایا گیا۔ غیر صحت بخش جنک فوڈ کا پودوں پر مشتمل متوازن غذاؤں کے مقابلے میں تعلق ڈپریشن اور دیگر نفسیاتی کیفیات کے خطرات کے ساتھ زیادہ دیکھا گیا۔ سائنس دانوں نے یوکے بائیو بینک سے حاصل ہونے والے 1 لاکھ 81 ہزار 990 افراد کی دماغی صحت کی معلومات کا معائنہ کیا۔ تحقیق میں شریک افراد کی اوسط عمر 70.7 برس تھی جبکہ شرکاء کی 57 فی صد تعداد خواتین پر مشتمل تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں