گوگل پلے سٹور سے بیک وقت دو ایپس ڈاؤن لوڈ کرنیکی سہولت

گوگل پلے سٹور سے بیک وقت دو ایپس ڈاؤن لوڈ کرنیکی سہولت

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز ) گزشتہ سالوں میں وقتاً فوقتاً آزمائش کے بعد گوگل جلد ہی پلے سٹور سے بیک وقت ایک سے ۔۔

زیادہ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے ۔کمپنی کی جانب سے فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین ایک ایپ کے مکمل ڈاؤن لوڈ ہو جانے کا انتظار کرنے کے بجائے ایپس کو ایک ساتھ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ۔پیش کیے گئے سکرین شاٹ کی طرح صارفین ایپ کی ڈاؤن لوڈنگ کی صورتحال کو پلے اسٹور یا فون کی ہوم سکرین پر دیکھ سکیں گے ۔اس اپ ڈیٹ کا اطلاق صرف نئی انسٹال ہونے والی ایپس پر ہوگا جبکہ اس فیچر کے تحت ایک وقت میں صرف دو ایپس کو ایک ساتھ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا (جیسا کہ سکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیسری ڈاؤن لوڈ پر پینڈنگ یعنی التواء لکھا آ رہا ہے )۔دوسری جانب آئی او ایس کا ایپ سٹور ایک وقت میں تین ڈاؤن لوڈز اور انسٹال کر سکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں