عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکمہ دینے والا چور گفتار

عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکمہ دینے والا چور گفتار

فلوریڈا(نیٹ نیوز) امریکا میں ایک شہری کو سنہرے بالوں والی عورت کا روپ دھار کر پولیس سے بچنے کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ شہری کو حال ہی میں ایک کشتی چوری کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا جب وہ سنہرے بالوں والی وِگ، عورت کا لباس اور دھوپ کا بڑا چشمے پہن کر پولیس سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزم کی شناخت جوشوا کولوٹکا کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ایک کشتی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے علاقے کی چھان بین کررہی تھی جب اسی دوران انہوں نے ایک سنہرے بالوں والی عورت کو دیکھا جس نے ہلکے نیلے رنگ کے لباس پر سفید کوٹی پہنا ہوا تھا اور بڑا چشمہ لگا کر گھر سے نکل رہی تھی۔پولیس نے اسے روکا اور فوراً ہی سمجھ گئے کہ عورت دراصل ایک مرد ہے اور جوشوا کو فوراً حراست میں لے لیا گیا۔، تفتیش کار اب چوری کی دیگر وارداتوں سے جُڑے واقعات کی بھی تفتیش کرینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں