ماحول سے کاربن کشید کرنے کیلئے نیا طریقہ کار وضع

ماحول سے کاربن کشید کرنے کیلئے نیا طریقہ کار وضع

لندن(نیٹ نیوز) برطانوی اسٹارٹ اپ نے انہینس راک ویدرنگ کے عمل کی رفتار بڑھانے کیلئے پروٹین پاؤڈر کو استعمال کرتے ہوئے ایک نیا طریقہ کار وضع کیا ہے ۔

سائنس دانوں کا یہ قدم کاربن کشید کرنے کی ابھرتی ہوئی صنعت کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے ۔اِنہینس راک ویدرنگ (ای آر ڈبلیو) ایک ایسا عمل ہے جس میں کاربن کشید کرنے کے لیے میدانوں میں سِیلیکیٹ مٹی پھیلادی جاتی ہے ۔ جب بارش ہوتی ہے تو ریت بارش کے قطروں میں موجود کاربن ڈائی آکسائڈ کے ساتھ رد عمل کرتی ہے اور کاربونیٹ کی شکل میں مستقل بنیادوں پر چٹانوں میں ذخیرہ ہوجاتی ہے ۔دیگر طریقوں کی نسبت یہ سادہ ٹیکنالوجی گزشتہ برسوں میں ابھر کر سامنے آئی ہے اور میٹا، گوگل اور مائیکروسافٹ جیسی کمپنیاں اس کی مالی عانت کر رہی ہے ۔

 فیبرک نینو کے سامنے یہ بات آئی کہ ریزہ ہوئی بسالٹ چٹان پر پروٹین پاؤڈر کا بکھیرا جانا کاربن کشید کرنے کے عمل کی رفتار بڑھا سکتا ہے ۔ یہ طریقہ دہائیوں کے وقت کو کچھ سالوں تک محیط کر سکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں