زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا

زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا

کیمبرج(نیٹ نیوز) امریکا میں بالغ افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیتون کا تیل ڈیمنشیا کے سبب ہونے والی موت کے خطرے کو کم کرتا ہے۔۔

 ، اس بات سے قطع نظر کہ متاثرہ شخص کی خوراک کا مجموعی معیار کیسا ہے ۔ہارورڈ کے چان سکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے مطالعے کو انجام دیا گیا جس کے نتائج ‘جاما نیٹ ورک اوپن’ میں شائع ہوئے ہیں۔محققین نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ زیتون کے تیل کی مقدار اور اس کے ذہن پر اثرات کے حوالے سے سب سے پہلے تحقیق ان ممالک میں ہوئی جہاں زیتون کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔ تاہم اس ملک میں کی گئی تحقیق جہاں اس کی کھپت کم ہوتی ہے ، زیتون کے صحت بخش اثرات پر ایک منفرد روشنی ڈالتی ہے ۔مطالعے کے مرکزی مصنف، ہارورڈ میں ایک رجسٹرڈ ماہرِ غذا اور این جولی ٹیسیئر نے کہا کہ زیتون کا تیل مونو سیچوریٹڈ چکنائیوں سے بھرپور ہوتا ہے۔

 اور اس میں اینٹی آکسیڈنٹ والے مرکبات بھی ہوتے ہیں جو دماغ کے لیے محافظ کا کردار ادا کرتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں