کیوبا :کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو دوسری لاش موصول

 کیوبا :کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو دوسری لاش موصول

کیوبیک(نیٹ نیوز) کینیڈا میں ایک فیملی کو اپنے والد کی کیوبا میں ہوئی موت کی افسوسناک خبر ملی تاہم جب لاش ان کے گھر لائی گئی۔۔

 تو وہ کسی اور شخص کی لاش نکلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ کیوبیک میں پیش آیا جہاں ایک خاندان کو پتہ چلا کہ ان کے والد کیوبا میں انتقال کر گئے تاہم ان کی لاش موصول ہونے کے بجائے انہیں کسی دوسرے شخص کی لاش موصول ہوئی۔والد کی نشاندہی فراج اللہ جرجور کے نام سے ہوئی ہے ۔ ان کی موت کی خبر ملنے کے بعد لاش کو گھر واپس لانے کی اپیل کردی گئی تھی اور جنازے کا دن بھی طے ہوگیا تھا لیکن اس وقت اہلخانہ کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب انہیں تابوت میں ایک روسی شہری کی لاش موصول ہوئی۔فراج اللہ کی بیٹی مریم جرجور والد کی لاش کو تلاش کرنے کیلئے متعدد اہلکاروں کو کال اور ای میلز کرچکی ہیں۔

 مریم نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی تک ہمارے پاس کوئی جواب نہیں آیا ہے کہ میرے والد کی لاش کہاں ہے ؟، اجنبی کی لاش کو اس کے ملک واپس بھیج دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں