ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کے خطرات بڑھا سکتا

ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کے خطرات بڑھا سکتا

سنگاپور(نیٹ نیوز)یا بیطس کے بے قابو ہونے سے تعلق رکھنے والا ایک کیمیکل جسم میں رسولیوں کے بننے کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے ۔

 ماہرین نے کینسر سے بچانے والے مخصوص جینز کے متعلق عرصے سے رائج نظریے کی نظر ثانی کی ہے ۔ ‘کنوڈسنز ٹو ہِٹ پیراڈائم’ نامی اس نظریے کے مطابق کینسر سے بچانے والے جینز کو انسانی خلیوں میں کینسر سے قبل مکمل طور پر غیر فعال ہونا چاہئے ،تاہم، تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میتھائل گلائیوکسل (ایک ایسا کیمیکل جس کو جسم گلوکوز توڑ کر توانائی بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ) ان حفاظتی جینز کو غیر فعال کر سکتا ہے ۔اس کا مطلب ہے کہ ذیا بیطس کا بار بار بے قابو ہونا یا طویل مدت تک غذا کا خراب ہونا وقت کے ساتھ کینسر کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے ۔ اس تحقیق کے متعلق سائنس دانوں کا مقصد ان عوامل کو سمجھنا تھا جو خاندانوں میں کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں