سعودی عرب خطے کا سب سے بڑا واٹر تھیم پارک بنائے گا

سعودی عرب خطے کا سب سے بڑا واٹر تھیم پارک بنائے گا

ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب کی قدیہ انوسٹمنٹ کمپنی نے اپنے سکس فلیگ قدیہ سٹی منصوبے کے تحت خطے کا سب سے بڑا واٹر تھیم پارک بنانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، قدیہ انوسٹمنٹ کمپنی کو امید ہے کہ ‘ایکواریبیا (Aquarabia)’ واٹر تھیم پارک اپنے 22 پُرکشش مقامات اور پانی کے زبردست تجربات سے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔ واٹر پارک کے پرکشش مقامات میں دنیا کا پہلا ڈبل واٹر لوپ، سب سے اونچی جمپ کے ساتھ سب سے اونچا واٹر کوسٹر، سب سے لمبا اور سب سے اونچا واٹر ریسنگ ٹریک اور سب سے اونچی واٹر سلائیڈ شامل ہیں۔ اس پارک میں پانی کے اندر ایڈونچر ٹرپ بھی کیا جا سکے گا ،اس کے علاوہ، یہ پارک سعودی عرب میں پہلا سرفنگ پول متعارف کروائے گا۔ جس کے ڈیزائن کی تھیم قدیم صحرائی پانی کے چشموں اور قِدّیہ کی جنگلی حیات کے عناصر پر مبنی ہوگی۔ سکس فلیگ قدیہ سٹی اور واٹر تھیم پارک کو ممکنہ طور پر 2025ء میں کھولا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں