کانز فلم فیسٹیول ریڈ کارپٹ کی میزبان کتّے کے سپرد

کانز فلم فیسٹیول ریڈ کارپٹ کی میزبان کتّے کے سپرد

پیرس(شوبز ڈیسک)دنیا کے قدیم ترین اور بڑے فلمی میلوں میں سے ایک ‘کانز فلم فیسٹیول’ کا میلہ 14 مئی سے فرانس میں شروع ہو رہا ہے۔۔۔

 تاہم اب مختلف میڈیا آ آؤٹ لیٹس کی جانب سے اس کا نام سامنے آگیا جو ریڈ کارپٹ پر معروف شخصیات کے انٹرویو کے فرائض انجام دے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ‘اناٹومی آف اے فال’ سے شہرت حاصل کرنے والے سٹار میسی (کتا) رواں سال ‘کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر فنکاروں کے انٹرویو لیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار میسی ایک خصوصی 360ڈگری مائکروفون اور کیمرہ اپنی پیٹھ پر نصب کرکے مشہور شخصیات کے ساتھ بات چیت کریں گے جبکہ مزاحیہ اداکار رافیل میزراہی ان کا ساتھ دیں گے ۔دریں اثنا، ان خصوصی انٹرویوز کے مختصر کلپس فرانسیسی چینلز اور ٹک ٹاک پر بھی شیئر کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سٹار کتے میسی نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ‘اناٹومی آف اے فال’ میں اپنی اداکاری سے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں