بغیر پروں کے پُر تعیش طیارے کا ڈیزائن پیش کر دیا گیا

بغیر پروں کے پُر تعیش طیارے کا ڈیزائن پیش کر دیا گیا

بارسیلونا(نیٹ نیوز)اسپینش ڈیزائنر نے مستقبل کے بغیر پروں والے ایک سپر سونک طیارے کا خیال پیش کیا ہے جس میں 300 مسافر پُر تعیش سفر کر سکیں گے۔

طیارہ انتہائی بلند رفتار سے پرواز کرتے ہوئے پانچ گھنٹوں سے کم وقت میں لندن سے نیو یارک پہنچ سکے گا۔بارسیلونا کے ڈیزائنر آسکر وائنل کا کہنا تھا کہ اسکائی او وی ایوو میں بیڈ روم، سوئٹ، باتھ روم اور یہاں تک کہ شیف سمیت متعدد پُرتعین سہولیات موجود ہوں گی طیارے میں دو مسافروں کے لیے بیڈ روم، لِونگ روم اور شاور روم کے حامل پرائیویٹ کمرے ہوں گے ۔ لِونگ روم میں مسافروں کے لیے ڈائننگ ٹیبل کے ساتھ ایک چمڑے کا ڈبل سیٹ سوفہ، ایک 32 انچ فلیٹ سکرین ٹی وی، آواز ختم کرنے والے ہیڈ سیٹ، ایک آرام دہ ڈبل بیڈ، ایک فل ہائٹ شاور، وینیٹی یونٹ، باتھ روبز اور خدمت کے لیے باورچی موجود ہوگا۔ دیگر مسافروں کیلئے انفرادی کیبنز ہونگے ۔یہ طیارہ تقریباً 1150 میل فی گھنٹہ کی بلند رفتار تک پرواز کر سکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں