آن لائن فراڈ سے ماہانہ لاکھوں کمانے والا شخص پکڑا گیا

آن لائن فراڈ سے ماہانہ لاکھوں کمانے والا شخص پکڑا گیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے صوبہ زی جیانگ میں ایک نیا سکینڈل سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے ہزاروں اسمارٹ فونز کے استعمال سے ویورشپ میں اضافہ کرکے بھاری رقم کمائی۔

اس نئے فراڈ کی مدد سے اس شخص نے صرف چند مہینوں میں 30 لاکھ یوآن یعنی چار لاکھ پندرہ ہزار ڈالرز کمائے ۔جیسے ہی حکام کو اس سکینڈل کے بارے میں اطلاع ملی تو انہوں نے اس شخص کو گرفتار کرلیا اور اس پر50 ہزار یوآن یعنی 7 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ 15 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔اس شخص کی شناخت وانگ کے نام سے ہوئی جس نے 2022ء میں برشنگ کا تجربہ کرنے کے بعد آن لائن سکیمنگ شروع کی۔برشنگ انٹرنیٹ پر حقیقی سرگرمیوں کو جھوٹا ثابت کرنے اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا ایک عمل ہے۔ وانگ نے 4 ہزار 600 اسمارٹ فونز خریدے اور ایک مخصوص سافٹ ویئر انسٹال کیا۔ جس کی مدد سے وہ اپنے کمپیوٹر پر صرف چند کلکس میں تمام فونز ایک ساتھ چلا سکتا ہے ۔ ایک دن میں ایک فون چلانے کے لیے صرف 6.65 یوآن خرچ ہوتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں