ارجنٹینا :شہری کو سپائیڈر مین بننے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

ارجنٹینا :شہری کو سپائیڈر مین بننے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

بیونس آئرس(نیٹ نیوز)ارجنٹینا میں پولینڈ کے شہری کو سپائیڈر مین بننے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔

ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں پولینڈ کے شہری نے بغیر رسیوں کے 30 منزلہ عمارت پر چڑھنے کی کوشش کی تاہم اسے درمیان میں ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کی جرسی میں ملبوس مارسن بنوٹ نامی شخص کو عمارت کی 25 ویں منزل پر چڑھنے کے بعد پکڑ لیا گیا، اس موقع پر اسے دیکھنے کے لیے نیچے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمارت کے اندر سے اس شخص کی حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد 30 سے زائد فائر فائٹرز، ایمبولینسز اور پولیس کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔مقامی حکام کے مطابق عمارت پر چڑھنے والے شخص کو نیچے اتار کر گرفتار کر کے اسے ریسکیو آپریشن پر آنے والے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں