یوٹیوب تخلیق کاروں کیلئے تھمب نیل فیچر متعارف کرائیگا

 یوٹیوب تخلیق کاروں کیلئے تھمب نیل فیچر متعارف کرائیگا

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب آئندہ چند ہفتوں میں اپنے تمام چینلز کے لیے نیا ‘تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر’ فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کار اپنی کسی بھی ویڈیو میں تین مختلف تھمب نیل استعمال کر سکیں گے ، جس سے یہ معلوم کیا جا سکے گا کہ کس تھمب نیل نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ ‘تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر’ فیچر تخلیق کاروں کو نئی ویڈیو پوسٹ کرتے وقت متعدد تھمب نیل اپ لوڈ کرنے کا آپشن پیش کرے گا۔آزمائش کے دوران یوٹیوب مختلف ناظرین کو مختلف تھمب نیل دِکھائے گا۔ بعد ازاں مناسب مقدار میں ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد یوٹیوب اس بات کا تجزیہ کرے گا کہ کس تھمب نیل کا سب سے زیادہ ‘واچ ٹائم شیئر’ رہا۔،جس کے بعد تھمب نیل کے لیے تین میں سے کوئی ایک نتیجہ قرار دے دیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں