سمارٹ واچ رعشے کی علامات کی تشخیص کر سکتی :تحقیق

 سمارٹ واچ رعشے کی علامات کی تشخیص کر سکتی :تحقیق

روچیسٹر(نیٹ نیوز)نئی امریکا میں قائم یونیورسٹی آف روچیسٹر میڈیکل سینٹر کے نیورولوجسٹ نے آئی فون سے جڑی ایک ایپل واچ کو استعمال کیا اور ایک سال تک رعشے کے ابتدائی مراحل میں مبتلا لوگوں کا معائنہ کیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ اس طریقے سے سائنس دان رعشے کی ابتدائی علامات کی نشان دہی کرسکتے ہیں جبکہ وائس ریکارڈنگ کے ذریعے بات کرنے کے متعلق مسائل کے حوالے سے اضافی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے ۔جامعہ سے تعلق رکھنے والے جیمی ایڈمز کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اقدامات بیماری کے بڑھنے کے حوالے سے بامقصد اور حساس اقدامات کو یقینی بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ سمارٹ فونز اور اسمارٹ واچ کے پیش کیا گیا ڈیٹا اس بیماری کی نگرانی کر سکتا ہے اور اس میں مختلف تبدیلیوں کو نشان دہی کر سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں