تمباکو نوشی، فاسل فیول سے سالانہ 27 لاکھ اموات
جنیوا(نیٹ نیوز)عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں، شراب نوشی، تمباکو نوشی اور فاسل فیول کے سبب صرف یورپ میں سالانہ 27 لاکھ افراد کی موت واقع ہو رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق صحت میں خرابی اور قبل از وقت اموات کی بڑی وجہ طاقتور صنعتیں ہیں۔ نئی رپورٹ میں انڈسٹری کی طاقت کو کم کرنے کے لیے سخت ضوابط کے مطالبے کے ساتھ حکومتوں سے ان صنعتوں کے سبب تاخیر، کمزور یا روک دی جانے والی صحت کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ یورپ میں روزانہ کمرشل انڈسٹری کی نقصان دہ اشیاء اورافعال کے سبب 7400 افراد کی موت واقع ہو رہی ہے ۔ دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر تمباکو نوشی، شراب نوشی، الٹرا پروسیسڈ غذاؤں اور ایندھن کی صںعتیں یورپ میں کلی یا جزوی طور پر سالانہ 27 لاکھ اموات کی ذمہ دار ہیں۔