چین میں چڑیاگھر انتظامیہ موٹے تیندوے کا وزن کم کرنے میں ناکام

چین میں چڑیاگھر انتظامیہ موٹے تیندوے کا وزن کم کرنے میں ناکام

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کے صوبہ سیچوان کے پانژوا پارک چڑیا گھر میں ایک موٹاتیندوا اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

 اس موٹے تیندوے کو جلد ہی ’’چائنا کے آفیسر کلاؤ ہاؤسر‘‘ کے نام سے جانا جانے لگا جو ڈزنی کی مشہور اینیمیٹڈ فلم زوٹوپیا کے موٹے پولیس افسر سے مشابہت رکھتا تھا۔اس پر صارفین نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا اور کئی نے مذاق میں کہا کہ یہ موٹا تیندوا ایک سیل جیسا لگتا ہے ۔اس بڑھتی ہوئی تنقید کی وجہ سے چڑیا گھر نے بالآخر ایک بیان جاری کیا، جس میں تیندوے کا وزن کم کرنے کے لئے متعدد تبدیلیاں لانے کا وعدہ کیا گیا لیکن حال ہی میں انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی یہ کوشش بری طرح ناکام رہی ہے ، کیونکہ حقیقی زندگی کے آفیسر کلاؤ ہاؤسر نے دو ماہ میں کوئی وزن کم نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں