سونف کیل مہاسوں کے خاتمے کیلئے ا نتہائی کارگرقرار

سونف کیل مہاسوں کے خاتمے کیلئے ا نتہائی کارگرقرار

لاہور(نیٹ نیوز)سونف ہمارے پکوانوں کا حصہ ہے ،اس میں ضروری وٹامنز، غذائی اجزاء اور معدنیات جیسے وٹامن سی، وٹامن اے ، فائبر، پوٹاشیم، مینگنیز، زنک، آئرن اور کیلشیم وافر مقدار میں موجود ہیں۔

سونف اپنے خوشبودار ذائقے اور صحت کے بے شمار فوائد کے لیے مشہور تو ہے ہی تاہم یہ گرمیوں کے موسم میں بھی بہت فائدہ مند ہے تاہم ایک تحقیق میں سونف کو چہرے کے کیل مہاسوں کو ختم کرنے کیلئے انتہائی کارگرقراردیاگیاہے ،سونف میں ٹھنڈک پیدا کرنے والی تاثیر قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے جو اندرونِ جسم گرمی کو کم کرنے اور شدید درجہ حرارت کے دوران راحت کا باعث بنتی ہے ۔سونف میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جِلد پر موجود مہاسوں کو کم کرنے اور دھوپ کی وجہ سے جِلد کے جلنے کو روکنے میں مدد دیتے ہیں،سونف کا استعمال جِلد کی صحت کو بھی بہتر بنا تاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں