سٹورکو عطیہ کی گئی کتابوں کے ڈبے سے سانپ نکل آیا

سٹورکو عطیہ کی گئی کتابوں کے ڈبے سے سانپ نکل آیا

ورجینیا(نیٹ نیوز)امریکی ریاست ورجینیا میں ایک سٹور کو عطیہ کی گئی کتب کے ڈبے سے سانپ نکل آیا۔سٹیفورڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اینیمل کنٹرول کیپٹن جے اے بائس کو۔۔۔

 سٹیفورڈ میں ڈاکٹر سٹون روڈ پر واقع گُڈوِل سٹور پر ڈبے سے نکلنے والے چار فٹ لمبے سانپ سے چھٹکارے کے لئے طلب کیا گیا۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ اپنی صلاحیت اور پارسل ٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے ، کیپٹن بائس نے سانپ کو ڈبے سے بحفاظت نکالا اور کامیابی کیساتھ واپس جنگل میں چھوڑ دیا۔شیرف آفس نے سٹور سے پکڑے گئے اس سانپ کی نسل کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ البتہ یہ وضاحت کی کہ ممکنہ طور پر یہ سائے کی تلاش میں یہاں تک پہنچا تھا۔اس سانپ کے سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہیں اور صارفین نے اس پر بھرپورطریقے سے کمنٹس پاس کئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں