دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کی اونچائی 359میٹر ،لمبائی 1315میٹر

دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کی اونچائی 359میٹر ،لمبائی 1315میٹر

سری نگر (نیٹ نیوز)بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی سے 42کلومیٹر دور دریائے چناب پر دنیا کا بلند ترین ریلوے پل تعمیر کیاہے۔

 ،مقبوضہ کشمیر کو ریلوے لائن کے ذریعے بھارت سے جوڑنے کے مقصد سے تعمیر کیا جانے والا یہ ریلوے پل فرانس کے شہر پیرس میں واقع ایفل ٹاور سے 35 میٹر اونچا ہوگا۔چناب برج دریائے چناب کی سطح آب سے 359 میٹر(1178فٹ) اونچا ہے اور اس کی لمبائی 1315 میٹر ہے ۔اس سے قبل دنیا کا بلند ترین ریلوے پل چین کے صوبہ گائزو میں دریائے بیپنجیانگ پر واقع تھاجو سطح آب سے 275 میٹر اونچا ہے ۔چناب ریل برج بکل اور کوری کے درمیان ایک سٹیل اور کنکریٹ کا محراب والا پل ہے ۔واضح رہے کہ دریائے چناب کا پانی پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں تریموں بیراج کے مقام پر دریائے جہلم سے ملتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں