دنیا کی قدیم ترین لپ سٹک چھوٹی کلورائٹ شیشی میں بند

دنیا کی قدیم ترین لپ سٹک چھوٹی کلورائٹ شیشی میں بند

کرمان(نیٹ نیوز)4,000 سال پہلے دنیا کی قدیم ترین لپ سٹک بنائی گئی جو کہ سرخ رنگ کی تھی۔

بالفاض دیگر کاسمیٹک مصنوعات کا آغاز کانسی کے دور سے تعلق رکھتا ہے جو 3300 قبل مسیح سے 1200 قبل مسیح تک پھیلا ہوا ہے۔ سائنسی رپورٹس نامی جریدے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے یہ نوادرات جنوب مشرقی ایران کے صوبہ کرمان کے جیروفٹ علاقے میں دریافت کیے ہیں۔ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کے ذریعے سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ لپ سٹک کانسی کے ابتدائی دور میں بنائی گئی تھی۔ یہ سرخ لپ سٹک ہیمیٹائٹ دھات کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی تھی اور اسے مینگنائٹ اور برونائٹ دھات سے گہرا رنگ دے کر موم اور دیگر نامیاتی مادوں کے ساتھ ملایا گیا تھا۔ یہ لپ سٹک ایک چھوٹی کلورائٹ شیشی میں بند ملی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں