آسٹریلوی رنر کی مسلسل آٹھ دن تک دوڑ، ملائیشیا عبور

 آسٹریلوی رنر کی مسلسل آٹھ دن تک دوڑ، ملائیشیا عبور

کوالا لمپور(نیٹ نیوز) آسٹریلیا کی الٹرا میراتھونر نیٹلی ڈاؤ نے دوڑ کر کم وقت میں ملائیشیا عبور کرنے کا ریکارڈ (خواتین کی کیٹگری میں) قائم کر دیا۔

نیٹلی ڈاؤ نے کیلنٹن (ملائشیا کے شمال مشرقی ریاست) سے جوہر باہرو (جنوبی ملائشیا کا شہر) تک 700 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ صرف آٹھ دن اور 46 منٹ میں طے کیا۔نیٹلی پہلی بار 2019 الٹرا میراتھون میں دوڑیں تھیں۔ اس کے بعد سے وہ اس کھیل کی 10 بار چیمپئن بن چکی ہیں۔ الٹرا میراتھون عموماً 50 کلو میٹر سے شروع ہوتی ہیں، اور نیٹلی نے اب تک جس سب سے طویل الٹرا میراتھون میں حصہ لیا ہے وہ 200 کلو میٹر کی تھی۔ اس سفر میں نیٹلی روزانہ 85 سے 95 کلو میٹر کے درمیان کا فاصلہ طے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر روز کے آخری 20 کلو میٹر طے کا کرنا سب سے مشکل ہوتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں