انڈے کو بغیر ٹوٹے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا ریکارڈ

انڈے کو بغیر ٹوٹے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا ریکارڈ

پنسلوانیا(نیٹ نیوز) امریکا میں طلبا کی ایک ٹیم نے بغیر ٹوٹے ایک انڈے کو 83 فٹ کی بلندی سے گرا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

پنسلوانیا میں ٹریڈی فرین ایسٹ تاؤن سکول ڈسٹرکٹ کے طالب علموں نے جنہیں T/E Egg Drop Team کا نام دیا گیا ہے ، نے انڈے کو ایک حفاظتی غلاف میں لپیٹ کر 83 فٹ کی بلندی سے نیچے پھینکا۔ٹیم نے اپنا انڈا 83 فٹ کی بلندی سے گرا کر 54.13 فٹ کا ریکارڈ توڑ دیا جو دسمبر 2023 میں بھارت کے رتیش این نے قائم کیا تھا۔ایگ ڈراپ ٹیم کونسٹوگا ہائی سکول کے سینئرز میتھیو ما، چارلی گاؤٹروپ اور جیفری وانگ کے ساتھ ویلی فورج مڈل اسکول کے طالب علم بریکن شیفلر ووڈ اور استاد ڈیرک ووڈ پر مشتمل تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں