اہم اجزا کی کمی ٹانگوں کے مسائل میں مبتلا کر سکتی

اہم اجزا کی کمی ٹانگوں کے مسائل میں مبتلا کر سکتی

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)ریسٹ لیس لیگز سنڈروم ایک اعصابی بیماری ہے جس سے ٹانگوں میں بے چینی کا احساس ہوتا ہے اور ٹانگوں کو حرکت دینی پڑتی ہے۔

ایک برطانوی معالج کے مطابق بی 12 یا آئرن کی کمی ریسٹ لیس لیگز سنڈروم کی کیفیت میں مبتلا ہونے یا اس کے بدتر ہونے کا سبب بن سکتی ہے ۔برطانیہ کے ڈاکٹر آصف احمد نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اس کے متعلق وضاحت دیتے ہوئے اس مسئلے کی علامات کے متعلق بتایا جو کسی کو بھی کسی بھی عمر میں متاثر کر سکتی ہیں۔ ریسٹ لیس لیگز کی مختلف علامات ہو سکتی ہیں جن معمولی سی جھنجھلاہٹ سے لے کر ڈپریشن، بے چینی اور نیند میں کمی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیفیت کی تشخیص بہت پیچیدہ ہے لیکن اس کی تشخیص کیلئے کچھ معیارات کو پرکھنا لازمی ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں