سویڈش وزیر کی موجودگی میں ’’کیلے‘‘ نہ ہونے کی ہدایات
سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)ایک سویڈش وزیر کو کیلوں کی شدید الرجی کے سبب حکام نے ان کی ملاقات یا دوروں کے دوران کمروں میں کیلوں کی عدم موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
صنفی مساوات کی وزیر پالینا برینڈبرگ کے سٹاف کی جانب سے دی جانے والی یہ ہدایات مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی لیک ای میلز میں سامنے آئیں۔ٹیبلائیڈ میں بتایا گیا کہ لیک ہونے والے پیغامات میں سے ایک (جو کہ نارویجئن جوڈیشل ایجنسی کو ایک وی آئی پی ظہرانے سے قبل بھیجا گیا) میں کہا گیا کہ خاتون وزیر کو کیلوں سے سخت الرجی ہے ، لہٰذا بہتر ہوگا جن جگہوں پر ان کا قیام ہو وہاں کیلے موجود نہ ہوں۔اس ہی طرح کی ایک ای میل میں مبینہ طور پر کاؤنٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کو بھی بھیجی گئی جس میں کہا گیا کہ موقع پر کیلوں کی اجازت نہیں ہے ۔