دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت کر لیا گیا

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت کر لیا گیا

لاہور(نیٹ نیوز)سائنس دانوں کو حال ہی میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان ملا ہے جو ممکنہ طور پر 300 سالوں سے جزائر سلیمان میں بغیر کسی رکاوٹ کے نشو نما پارہا ہے ۔

نیشنل جیوگرافک پرسٹائن سیز ٹیم کے ساتھ ایک تحقیقی جہاز نے تھری سسٹرز آئی لینڈ گروپ میں یہ مرجان پایا۔ مرجان 112 فٹ چوڑا، 105 فٹ لمبا اور 18 فٹ اونچا ہے جس کا حجم 600 فٹ سے زیادہ ہے ۔نیشنل جیوگرافک ایکسپلورر اور پرسٹائن سیز کے بانی اینرک سیلا نے کہا کہ جب آپ کو لگتا ہے کہ کرہ ارض پر دریافت کرنے کے لیے کچھ باقی نہیں بچا ہے تو تبھی ہمیں تقریباً ایک ارب چھوٹے چھوٹے پولپس پر مشتمل ایک بہت بڑا مرجان ملتا ہے جو زندگی اور رنگوں کے ساتھ پل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ محفوظ نہیں ہے ۔ اس مرجان کو اپنے دور دراز مقام کے باوجود گلوبل وارمنگ اور دیگر انسانی خطرات لاحق ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں