دنیا کے کسی بھی حصّے میں1گھنٹے میں پہنچنا ممکن

دنیا کے کسی بھی حصّے میں1گھنٹے میں پہنچنا ممکن

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اب انسان کا 1 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دنیا کے کسی بھی حصّے میں پہنچنا ممکن ہے ۔

 اس غیر حقیقی خواب کو ممکن بنانے کے لیے ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس ایک ایسا سٹار شپ راکٹ بنانے کی تیاری کر رہی ہے جو انسان کو دنیا کسی بھی حصّے میں 1 گھنٹے سے بھی کم وقت میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ایک صارف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر سپیس ایکس کے انقلابی پراجیکٹ ‘ارتھ ٹو ارتھ’ کی ایک پروموشنل ویڈیو بھی شیئر کی ہے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے کیپشن میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) ممکنہ طور پر سپیس ایکس کے ‘ارتھ ٹو ارتھ’ پراجیکٹ کو منظوری دے سکتی ہے ۔ایلون مسک نے صارف کی اس پوسٹ پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بالکل، اب یہ ممکن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں