افریقی ہاتھیوں کی تعداد میں تشویش ناک حد تک کمی
کولوراڈو (نیٹ نیوز)تقریباً نصف صدی کے دوران افریقی براعظم کے متعدد مقامات پر افریقی ہاتھیوں کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔
محققین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 1964 اور 2016 کے درمیان 37 ممالک میں 475 سائٹس سے آبادی کے سروے کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے دو افریقی ہاتھیوں کی نسلوں سوانا ہاتھی اور جنگلاتی ہاتھیوں کا جائزہ لیا۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سروے شدہ جگہوں پر سوانا ہاتھیوں کی آبادی میں اوسطاً 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ جنگلاتی ہاتھیوں کی آبادی میں تقریباً 90 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔محققین کے مطابق اس کا بنیادی محرک غیر قانونی شکار اور رہائش گاہ کا نقصان ہے ۔ کولوراڈو سٹیٹ یونیورسٹی میں جنگلی حیات کے تحفظ کے پروفیسر اور تحفظاتی گروپ کے سائنسی بورڈ کے سربراہ جارج وِٹمیئر نے کہا کہ ہم مستقبل میں مزید آبادیوں کو کھو دیں گے ۔