17سال پہلے قتل ہونیوالا شخص زندہ، حیران کن حقائق

17سال پہلے قتل ہونیوالا شخص زندہ، حیران کن حقائق

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست بہار میں ایک شخص 17 سال تک مقتول سمجھا گیا مگر وہ زندہ مل گیا۔ جھانسی پولیس نے ایک شخص کو دریافت کیا جو مردہ قرار دیا گیا تھا۔

 اس شخص کی شناخت 50 سالہ ناتھونی پال کے طور پر ہوئی جو بھارتی ریاست بہار کا رہائشی تھا۔ ناتھونی پال 2009 یا اس سے پہلے اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کے ماموں نے ان کے قتل کا مقدمہ درج کرایا جس میں ناتھونی کے چچا اور چار بھائیوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے زمین ہتھیانے کے بعد ناتھونی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ناتھونی کے چچا اور تین بھائیوں کو جیل بھیج دیا۔ ناتھونی کے بھائی ستیندر پال نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی کا نام ایف آئی آر میں شامل تھا مگر درخواست کرنے کے بعد اس کا نام نکال دیا گیا تھا۔ ستیندر نے جب ناتھونی کو زندہ دیکھا تو آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا ہم آخرکار قتل کے الزام سے آزاد ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں