پہلی بار زمین سے باہر کوئی مقام غیرمحفوظ قرار

پہلی بار زمین سے باہر کوئی مقام غیرمحفوظ قرار

لاہور(نیٹ نیوز)ورلڈ مونومینٹس فنڈ نے پہلی بار زمین سے باہر کسی مقام کو غیر محفوظ قرار دے دیا ہے ۔

ورلڈ مونومینٹس فنڈ ایک بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم ہے جو ہر دو سال بعد 25 ثقافتی ورثہ کے خطرے سے دوچار مقامات کی نشاندہی کرتی ہے ۔نئی خلائی ٹیکنالوجی کے دور کے آغاز کیوجہ سے ادارے نے چاند کو اپنی 2025 واچ لسٹ میں شامل کیا کیونکہ چاند پر انسانیت کی موجودگی سے متعلق 90 سے زیادہ تاریخی مقامات ہیں۔ان مقامات میں Tranquility Base بھی شامل ہے جہاں انسانوں نے پہلی بار چاند پر قدم رکھا۔ ادارے کی صدر بینیڈیکٹ ڈی مونٹلر نے کہا کہ پہلی بار زمین سے باہر کسی مقام کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے تاکہ ان نمونوں کی نشاندہی اور محفوظ کرنے کی فوری ضرورت کی عکاسی کی جا سکے جو زمین سے آگے انسانیت کے پہلے قدموں کی گواہی دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں