امریکا:ٹک ٹاک والا آئی فون ایک ارب 40 کروڑ روپے کا

 امریکا:ٹک ٹاک والا آئی فون ایک ارب 40 کروڑ روپے کا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں ٹک ٹاک والا آئی فون ایک ارب 40کروڑ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے اور پھر نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فوری طور پر اسے بحال کرنے کے بعد جن صارفین نے اسے اَن انسٹال کردیا تھا وہ اب اس شارٹ ویڈیو ایپ تک رسائی والے سمارٹ فون خریدنے کے لیے بھاری رقم خرچ کررہے ہیں ، نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، ای بے پر ایک آئی فون جس پر ٹک ٹاک پہلے سے انسٹال تھا تقریباً 5 ملین ڈالر (تقریباً ایک ارب 40 کروڑ روپے ) میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔آئی فون 15 پرو، 128 جی بی ماڈل کے اشتہار کی تفصیل میں لکھا ہے کہ ‘‘صرف سکرین پروٹیکٹر کو نقصان پہنچا ہے ، فون بالکل ٹھیک ہے اور اس میں ٹک ٹاک موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں