جاپان میں برف کے گولوں کی جنگ چھڑ گئی

جاپان میں برف کے گولوں کی جنگ چھڑ گئی

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں برف کے گولوں کی جنگ چھڑ گئی۔ جاپان کے برفانی شمالی علاقے یونیما میں ملک کے سب سے بڑے سنو بال فائٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔ۭ

 ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں برف کے گولوں کی جنگ چھڑ گئی۔جاپان کے برفانی شمالی علاقے یونیما میں ملک کے سب سے بڑے سنو بال فائٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں انوکھے اور منفرد سنسنی خیز مقابلے میں 120 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، فاتح ٹیم کو 30 کلو مقامی یونیما چاول انعام میں دیئے گئے۔ رائٹرز کے مطابق مقابلے میں پانچ، پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں نے دو، دو منٹ کے میچز کھیلے ۔کھلاڑیوں کو حریفوں پر برف کے گولے پھینک کر نشانے لگانے پر پوائنٹس دیئے گئے ۔کھلاڑی برف کا گولہ لگنے پر آؤٹ ہو جاتے ہیں اور وہ ٹیم جیت جاتی ہے جو پہلے مخالف کھلاڑیوں کو مکمل طور پر آؤٹ کر دے ۔ جاپان میں سنو بال فائٹنگ کو سپورٹس یوکی گاسن کہا جاتا ہے ، جو برفانی علاقوں میں کھیلی جاتی ہے اور اس کا ایک باضابطہ ادارہ بھی موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں