محققین نے نئی 866 سمندری انواع دریافت کر لیں

محققین نے نئی 866 سمندری انواع دریافت کر لیں

واشنگٹن(نیٹ نیوز)محققین نے نئی 866 سمندری انواع دریافت کرلیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے 866 نئی گہرے سمندر کی انواع دریافت کی ہیں، جن میں شارک جس کی شکل گٹار جیسی ہے۔

 پنکھے کی طرح نظر آنے والا مرجان (ایک قسم کا سوراخ دار سمندری درخت) اور زہریلے گھونگے جس کے دانت ہارپون جیسے دکھائی دیتے ہیں، شامل ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اہم دریافت سمندری زندگی کو فلمانے کے دوران سامنے آئی ہے ،سمندری زندگی کے تحفظ کے لیے ایک عالمی اتحاد نے 2023ء میں اوشین سینسس کا آغاز کیا، مذکورہ عالمی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غوطہ خوروں، پائلٹ آبدوزوں اور ریموٹ سے کنٹرول ہونے والی گاڑیوں کی مدد سے 10 سمندری مہمات کے دوران یہ نئی سمندری انواع دریافت کی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں