بیڈ کے نیچے’’جِن ‘‘ ہے ، چھوٹے بچے کا خوف حقیقت نکلا

بیڈ کے نیچے’’جِن ‘‘ ہے ، چھوٹے بچے کا خوف حقیقت نکلا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا کے ایک گھر میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی baby sitter کو اس وقت اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا جب اس نے ایک بچے کو یہ دکھانے کی کوشش کی کہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس کے بستر کے نیچے کوئی "جن" نہیں ہے اور وہاں حقیقت میں ایک اجنبی شخص چھپا ہوا تھا۔ ریاست کنساس میں گریٹ بینڈ کے قصبے میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی نینی ایک بچے کو پرسکون کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور بچوں میں سے ایک نے کہاکہ ان کے بستر کے نیچے ایک "جن" ہے ۔جب نینی بچے کے بستر کے نیچے چیک کرنے کے لیے جھکی تو اس کا سامنا ایک آدمی سے ہوا۔ یہاں تک کہ دونوں کے درمیان مختصر جھگڑا بھی ہوا لیکن آدمی فرار ہوگیا۔نینی نے فوری سکیورٹی حکام کو آگاہ کیا اور ملزم 27سالہ مارٹن ولالوبوس کو جلد ہی گرفتار کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں