چاکلیٹ موموز کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

لاہور(نیٹ نیوز)چاکلیٹ موموز کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا، ویڈیو میں پہلے ایک پین میں مکھن ڈالا جاتا ہے، پھر اس میں دودھ والی چاکلیٹ کی بارز شامل کی جاتی ہیں۔۔۔
اس کے بعد چاکلیٹ سیرپ کا تڑکا لگتا ہے اور تھوڑا پانی ڈال کر اسے ایک گاڑھی اور کریمی چاکلیٹ میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ چاکلیٹ موموز دہلی کے ویویک وہار علاقے میں دستیاب ہیں اور ان کی قیمت 300 روپے ہے۔ یہ ویڈیو اب تک انسٹاگرام پر 90 لاکھ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے، لیکن ہر کوئی اس انوکھے تجربے سے خوش نہیں، موموز کے اصل عاشق تو اس ویڈیو کو دیکھ کر شدید غم و غصے کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھااس کے لیے تو جہنم میں الگ سے سزا ہے، دوسرے نے کہا نہ گاہک آتے ہیں، نہ شرم۔