1سینٹی میٹر سے چھوٹا اڑنے والا وائرلیس روبوٹ تیار
سیول(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے 1 سینٹی میٹر سے چھوٹا اڑنے والا وائرلیس روبوٹ تیار کر لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شہد کی مکھی سے متاثر ہو کر یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے میں سائنسدانوں نے صرف 21 ملی گرام کاچھوٹا روبوٹ تیار کیا ہے۔
یہ روبوٹ ایک چھوٹے پروپیلر کی طرح یعنی ہوائی جہاز کے پنکھوں کی طرح نظر آتا ہے ۔ یونیورسٹی کے پروفیسر لیوی لین نے کہا ہے کہ یہ روبوٹ جو اڑ سکتا ہے ، اس کو بغیر تار کے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ، ایک ہیلی کاپٹر کی طرح ہوا میں معلق رہ سکتا ہے ، اپنی سمت بدل سکتا ہے اور چھوٹے اہداف کو نشانہ بھی بنا سکتا ہے ، غرض اس سائز کے دوسرے روبوٹ ایسا کچھ نہیں کر سکتے ۔اس چھوٹے روبوٹ میں توانائی کے لیے ایک بیٹری کی ضرورت ہوتی ہے ۔