بجلی کی بندش پر خاندان اے ٹی ایم بوتھ میں براجمان

 بجلی کی بندش پر خاندان اے ٹی ایم بوتھ میں براجمان

ممبئی(نیٹ نیوز)اترپردیش کے شہر جھانسی میں جاری بجلی کی طویل بندش اور شدید گرمی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔

ایسی ہی ایک تکلیف دہ صورتحال میں ایک خاندان نے بجلی اور ٹھنڈک کی تلاش میں ایک اے ٹی ایم بوتھ میں پناہ لے لی، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔سابق وزیراعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی ویڈیو پر ردعمل دیا اور یوپی کی بجلی تقسیم کار کمپنی پر طنز کے تیر برسائے ۔انہوں نے ویڈیو کو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بجلی کٹوتی کے مارے اے ٹی ایم بوتھ جا پہنچے بیچارے ۔ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کی طویل بندش جاری ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ گھر میں اتنی گرمی ہے کہ برداشت سے باہر ہو چکی ہے ، پورا خاندان اس اے ٹی ایم بوتھ میں آ گیا کیونکہ یہاں اے سی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں