سیارہ زحل کے چاند کی فضا میں غیرمعمولی حرکات و سکنات

سیارہ زحل کے چاند کی فضا میں غیرمعمولی حرکات و سکنات

لندن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائیٹن کی فضا میں غیرمعمولی حرکات و سکنات دریافت کی ہیں ۔۔

، سائنسدانوں کے مطابق یونیورسٹی آف بریسٹول کے سائنسدانوں کے مطابق ٹائیٹن کی گھنی فضا قدرتی طور پر اس کے سطح کے مقابلے میں گھومتی نہیں بلکہ گیرو سکوپ کی طرح متزلزل ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ فضا کے زاویے میں تبدیلیاں ٹائیٹن کے لمبے موسمی دورانیے (تقریباً 30 زمین سال) کے مطابق ہوتی ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق ٹائیٹن کی فضا اپنے محور کے ساتھ نہیں بلکہ سیارے کے محور کے گرد گھومتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس لیے اہم ہے کیونکہ ناسا کا روبوٹک ہیلی کاپٹر مشن، ڈریگن فلائی جو 2028 میں روانہ ہوگا اور 2034 میں پہنچے گا)، کو ٹائیٹن کی فضا کی ان حرکات کی صحیح تفہیم بہت ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں