لوہے کی تختیوں پر مشتمل جدید پارکنگ نظام متعارف

لوہے کی تختیوں پر مشتمل جدید پارکنگ نظام متعارف

سیئول(نیٹ نیوز)جنوبی کوریا کی ہیونڈائی کمپنی نے ایسی جدید \"لوہے کی تختیاں\" متعارف کروائی ہیں جو مستقبل میں آٹومیٹک پارکنگ کے نظام کو بدل دیں گی۔۔۔

یہ فرشی سطح پر پائیدار، 110ملیمیٹر موٹی، چپٹی روبوٹ پلیٹیں ہیں جو گاڑی کے نیچے سے چل کر اسے اٹھا سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ پہیوں سمیت پورے گاڑی کو موو کرتی ہیں اور مخصوص پارکنگ مقام تک لے جاتی ہیں۔تصاویر میں یہ پلیٹیں گاڑی کے پہیوں تلے آتی ہیں، اسے جھٹکے سے اٹھاتی ہیں اور 1.2 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے محفوظ انداز میں گاڑی پارک کرتی ہیں یہ تختیاں LiDAR اور کیمرے سے لیس ہیں اور کیو آر کوڈز کے ذریعے گاڑیوں کو شناخت کرتی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ 2.2 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت کے ساتھ یہ 50روبوٹس ایک ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ یہ سسٹم پہلے ہیسیئول کے سیونگسو دفتر اور سنگاپور انوویشن سینٹر میں نافذ ہو چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں