دنیا کا پہلا اپنی بیٹری خود تبدیل کرنیوالا روبوٹ تیار

 دنیا کا پہلا اپنی بیٹری خود تبدیل کرنیوالا روبوٹ تیار

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو اپنی بیٹری خود تبدیل کر سکتا ہے ۔دی واکر ایس 2 نامی یہ انسان نما روبوٹ چینی کمپنی UBTECH نے تیار کیا ہے ۔

کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ ہے جو کسی انسانی معاونت کے بغیر خودکار طور پر اپنی بیٹری تبدیل کرسکتا ہے ۔اس روبوٹ کو صنعتی کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور یہ محض 3 منٹ میں اپنی بیٹریز خود بدل سکتا ہے ۔اس سے یہ روبوٹ مسلسل اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے کیونکہ اسے رکنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اسی طرح اس کی مرمت یا دیکھ بھال کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔کمپنی کے مطابق یہ ڈوئل بیٹری پاور بیلنس ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹ ہے ۔اس ٹیکنالوجی کی بدولت یہ روبوٹ رئیل ٹائم میں بیٹری لیول کو مانیٹر کرسکتا ہے اور ضرورت کے وقت انہیں بدل لیتا ہے یا چارج کرسکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں