چائے کیساتھ بسکٹ کھانا مضرِ صحت کیوں ہے

چائے کیساتھ بسکٹ کھانا مضرِ صحت کیوں ہے

لاہور(نیٹ نیوز)اکثر لوگ چائے کیساتھ بسکٹ کھانا بہت پسند کرتے ہیں لیکن اس عادت کے صحت پر اثرات سے ناواقف ہیں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق چائے کے ساتھ بسکٹ کھانے سے خون میں شوگر کی سطح خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے جو ذیابطیس، وزن میں اضافے اور ہاضمے کے خرابی جیسے سنگین مسائل کا باعث بن سکتی ہے ۔ ایک سادہ بسکٹ میں تقریباً 40 کیلوریز ہوتی ہیں اور کریم یا چاکلیٹ والے بسکٹ میں 100 سے 150 کیلوریز ہوتی ہیں جو موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔بسکٹس کو جب چائے میں ڈبو کر کھایا جائے تو ان میں موجود میدہ اور چینی جسم میں نہایت تیزی سے گلوکوز کی مقدار کو بڑھاتے ہیں۔میدے سے بنے بسکٹ تیزابیت، قبض اور دیگر مسائل کو بھی جنم دے سکتے ہیں۔ ماہرینِ صحت کے مطابق چائے بذاتِ خود نقصان دہ نہیں لیکن بسکٹس ڈبو کر کھائے جائیں تو یہ غیر صحت مند مجموعہ بن جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں