شادی کا فوٹو شوٹ،دُلہا نے دُلہن کو سوئمنگ پول میں پھینک دیا

شادی کا فوٹو شوٹ،دُلہا نے دُلہن کو سوئمنگ پول میں پھینک دیا

قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دُلہا نے فوٹو شوٹ کے دوران دُلہن کو جان بوجھ کر پانی میں پھینک دیا۔۔

 اوریہ مذاق کسی کو بھی ایک آنکھ نہ بھایا۔دُلہا اور دُلہن شادی والے دن سوئمنگ پول کے قریب کھڑے ہو کر اپنا فوٹو شوٹ کروارہے تھے کہ اچانک لڑکے نے عجیب و غریب حرکت کی اور عروسی لباس پہنی لڑکی کو جان بوجھتے سوئمنگ پول میں پھینک دیا۔دُلہا نے اپنی اسے عجیب حرکت پر خوش کا ابھی اظہار کیا۔ لڑکی کو پانی میں پھینکنے کے بعد لڑکا مسکرا رہا ہے جب کہ دُلہن کے چہرے پر حیرانی کے تاثرات تھے ،ویڈیو بنانے والے فوٹوگرافر نے اس منظر کو جب سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو صارفین نے دُلہا کی اس حرکت پر شدید تنقید کی ،یہ ویڈیوسوشل میڈیاپرتیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں